جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ کے عوام جہنم میں رہتے ہیں جو روز بروز بدتر ہوتی جاتی ہے: گوتیریس

جمعہ 27-ستمبر-2024

اقوام متحدہ کےسکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سات اکتوبر 2023ء سے فلسطینیوں کو جس صورتحال سےدوچار کیا ہے اس کو ایسی "جہنم سے جو دن بہ دن بدتر ہوتی جارہی ہے” سےتشبیہ دی ہے۔

 

یہ بات انہوں نےجمعرات کو نیویارک میں تنظیم کے ہیڈکوارٹر میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسیبرائے فلسطینی پناہ گزین ’انروا‘ کے لیے مشرق وسطیٰ کے بارے میں ایک میٹنگ کےدوران کہی۔

 

گوتیریس نے غزہ کیپٹی کی صورتحال کو "تخیل سے ماورا” قرار دیا۔

 

انہوں نے کہا کہ”ہم نے غزہ کے لوگوں کو ناکام کر دیا ہے، وہ جہنم میں رہ رہے ہیں جو دن بدنبدتر ہوتی جا رہی ہے”۔

 

انہون نے اس باتپر زور دیا کہ ’انروا‘ کا کوئی متبادل نہیں ہے”۔ گوتیریس نے اقوام متحدہ کےرکن ممالک پر زور دیا کہ "ایجنسی کی طرف سے کئے گئے اہم مشن کی حمایت کو تیزکرنے کے لیے تمام محاذوں پر کام کریں”۔

 

انہوں نےگٹیرس نےاسرائیلی مہمات پر تنقید کی جو جان بچانے میں ایجنسی کے کام کو مسخ کرتی ہیں۔ انکا اشارہ اسرائیلی پارلیمنٹ ( کنیسٹ) کے یو این آر ڈبلیو اے کو دہشت گرد تنظیمقرار دینے کے فیصلے کی طرف تھا۔

 

مکمل امریکی حمایتکے ساتھ اسرائیل نے سات اکتوبر سے غزہ میںایک تباہ کن جنگ مسلط کررکھی ہے جس میں بڑے پیمانے پر تباہی اور مہلک قحط کے درمیان137000 سے زیادہ فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں،اور 10000 سے زیادہ لاپتہ ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی