غزہ کی پٹی میںوزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ پولیو ویکسین غزہ کی پٹی میں پہنچ چکی ہے اور اقواممتحدہ کے بچوں کے ادارے (یونیسیف) کے تعاون سے نامزد کولڈ اسٹورز میں محفوظ کی جارہی ہے۔
وزارت صحت نے پریسکو جاری بیان میں وضاحت کی کہ ویکسین کی پہلی کھیپ 1.26 ملین خوراکوں پر مشتمل ہے۔اگلےچند دنوں میں مزید 365000 خوراکیں فراہم کرنے کے لیے کام جاری ہے۔
وزارت صحت نے کہاکہ بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم کا ہدف 640000 بچوں کا ہےاور ایک دن سے 10 سال تک کی عمر کے ہر بچے کو ویکسین کی دو خوراکیں دی جائیں گی۔
وزارت صحت نے اسبات پر زور دیا کہ وہ اگلے چند دنوں کےدوران اس مہم کو شروع کرنے کے لیے بین الاقوامی ہیلتھ پارٹنرز کے ساتھ ہم آہنگی کےلیے چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہے۔
اس نے عالمیبرادری اور بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کی ہے کہ وہ قابض اسرائیلی حکام پر جارحیت کوروکنے اور غزہ کی پٹی میں صحت کے عملے کے مشن کو آسان بنانے کے لیے دباؤ بڑھائیں۔
خیال رہے کہ 16اگست کو فلسطینی وزارت صحت نے غزہ کی پٹی کے وسطی شہر دیر البلح میں پولیو وائرس کےپہلے انفیکشن کا انکشاف کیا تھا جو دس ماہکا ایک بچے کو لاحق ہوا تھا۔