قابض اسرائیلیفوج کی طرف سے لبنان میں شہروں پر وحشیانہ اور اندھا دھند بمباری کا سلسلہ جاریہے۔ ہفتے کے روز اور ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب بیروت کے جنوبی علاقےالضاحیہ اور صور شہر کے پرانے محلے پر نئےحملے کیے۔ اس کے علاوہ بیقاع اور کوہ لبنانکے مختلف علاقوں اور دیہاتوں پر رات بھر بمباری کا سلسلہ جاری رہا۔
قابض فوج کے طیاروںنے کل شام لبنان کے بیروت ہوائی اڈے کے قریب ایک نئی قاتلانہ کارروائی کی۔
قومی خبر رساں ایجنسینے اطلاع دی ہے کہ دشمن کے طیاروں نے بیروت کے جنوبی علاقے الشیعہ کے گرد حملہ کیاجس کے بعد ایمبولینسوں کو علاقے میں بھیجا گیا۔
قابض فوج کے طیاروںنے لبنان کے شہرصور کے پرانے محلے کو نشانہ بناتے ہوئے دو حملے کیے ہیں۔
اسرائیلی جنگی طیاروںنے عنقون قصبے پر بھی حملہ کیا اورمفیدون شہر پربھی بمباری کی۔
لبنان کے وزیرصحت فراس الابیض نے ہفتے کی سہ پہر کواعلان کیا کہ گذشتہ سال آٹھ اکتوبر کے آغاز سے لے کر اب تک لبنان میں 1640 فلسطینیشہید ہوئے ہیں جن میں 104 بچے، 194 خواتین ہیں جب کہ 8408 زخمی ہیں۔