لبنانی مزاحمتیتنظیم حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل اور ان کے کئی قریبی ساتھیوں کی بیروت میں قابضصہیونی دشمن کی بزدلانہ جارحیت میں شہادت کے خلاف فلسطین بھرمیں احتجاجی مظاہروںکا سلسلہ جاری ہے۔
ہفتے کی شام مغربیکنارے کے کئی علاقوں میں بڑے پیمانے پر جلوس نکالے گئے، جس میں لبنانی حزب اللہ کےسیکرٹری جنرل شہید رہنما حسن نصراللہ کے قتل کی مذمت کی گئی۔
خیال رہے کہ سیدحسن نصراللہ کو جمعہ کی شام بیروت کے جنوب میں حارہ حریک کے مقام پر بنکر بسٹر اورتباہ کن بموں کا استعمال کرتے ہوئے شہید کردیا گیا تھا۔
غرب اردن کے وسطیشہر رام اللہ میں نکالے گئے ایک جلوس میں شہر کی سڑکوں پربڑٰ تعداد نے قابض صہیونی ریاست کی دہشت گردیکی مذمت میں نعرے لگائے۔ مظاہرین نے دہشت گرد بنجمن نیتن یاھو کے پتلے نذرآتش کیےاور حسن نصراللہ کے قتل کا بدلہ لینے کا مطالبہ کیا۔
غرب اردن میںنکالے گئے جلوسوں میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقعے پرمقررین نے غزہاور لبنان میں جاری قتل عام کو عالمی بے حسی کا نتیجہ قرار دیا۔ انہوں نے عالمیبرادری سے مطالبہ کیاکہ وہ بے گناہ لوگوں کا قتل عام بند کرائیں۔
مقررین سید حسننصراللہ کی شہادت پرگہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا خون رائے گاں نہیںجائے گا۔