جمعه 15/نوامبر/2024

یورپی یونین کو لبنان کے تحفظ کے لیے کام کرنا چاہیے:جوزف بوریل

منگل 1-اکتوبر-2024

یورپی یونین کیخارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے زور دیا ہے کہ یورپی یونین کو لبنان کو بہ طورریاست اور اداروں کو تباہی سے بچانے کے لیے کام کرنا چاہیے۔

 

لبنان میں انسانیصورتحال تیزی سے ابتر ہوتی جا رہی ہے، صرف چند دنوں میں 10 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے

 

میں لبنانیوں کیحمایت کے لیے یورپی یونین کے ساتھ ہم آہنگی میں  کی گئی کوششوں کی تعریف کرتا ہوں۔

 

 

بوریل نے نشاندہیکی کہ یورپی یونین فوری جنگ بندی کے لیے سفارتی حل کے دروازے کھولنے پر زور دے رہیہے۔

 

انہوں نے زور دےکر کہا کہ بیروت پر حملے بہت پریشان کن ہیں اور متاثرین کی بڑی تعداد کو نظر اندازنہیں کیا جانا چاہیے۔

 

 

انہوں نے نشاندہیکی کہ اسرائیل کی جانب سے اپنےحق دفاع کی بات بین الاقوامی قانون کے مطابق ہونیچاہیے۔

 

گذشتہ سوموار سے اسرائیلی قابض فوج نے لبنانی علاقوںکے خلاف وسیع پیمانے پر جارحیت کا آغاز کیا ہے، جو تقریباً ایک سال قبل حزب اللہکے ساتھ محاذ آرائی کے آغاز کے بعد سے سب سے زیادہ پرتشدد کارروائی ہے۔ اسرائیلیفوج کی اس وحشیانہ جارحیت میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ سمیت جماعت کےکئی سرکردہ رہ نما شہید کردیے گئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی