اسلامی تحریکمزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈز نے غرب اردن کے شمالی شہرطولکرم میں اپنے آٹھ رہ نماؤں اور مزاحمتی کارکنوں کی بزدلانہ صہیونی حملے میںسوگ کا اعلان کیا ہے۔
القسام بریگیڈزنے "ٹیلی گرام” کے پلیٹ فارم پر ایک بیان میں کہا کہ غرب اردن کے شمالیشہر طولکرم کے پناہ گزین کیمپ قابض صہیونیفوج کی طرف سے کمانڈراس کے آٹھ مجاھدین کو بزدلانہ حملے میں شہید کیا۔
شہدا میں زاحی یاسر عوفی، ایمن خالد طنجی، باسل محمود نافع،احمد جمال، عبید، محمد مامون انباس، اطہر مازن الویسی ،مجدی جمال سالم اور محمودناصر خریوش شامل ہیں۔
القسام بریگیڈزنے شہداء کے خون کا بدلہ لینے کا عہد کیا اور اس بات پر زور دیا کہ مجاھدین کے خونکا بدلہ الفاظ کے ساتھ نہیں عمل کے ساتھ لیا جائے گا۔
جمعرات کو قابض اسرائیلیجنگی طیاروں نے طولکرم کیمپ کے ایک مشہور کیفے پر حملہ کیا، جس میں بچوں سمیت 18فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔