ورلڈ ہیلتھآرگنائزیشن نے کہا ہے کہ "غزہ میں بچوں کو پولیو ویکسین کی دوسری خوراک 14اکتوبر سے شروع ہونی چاہیے”۔
عالمی ادارہ صحتکے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ہنگامی حالات کے سربراہ ایادل سپاربکوف نے کہا کہ”اسرائیلی حکام اور فیلڈ شراکت داروں کے ساتھ بات چیت جاری ہے”۔
سپاربکوف نے مزیدکہا کہ "یہ 10 دنوں کے اندر شروع ہونا چاہیے۔ ہمیں امید ہے کہ ویکسینیشن کادوسرا دور 29 اکتوبر کو مکمل ہو جائے گا۔
انہوں نے نشاندہیکی کہ "تاریخ کی توثیق کرنے یا نہ کرنے کے لیے اتوار کو ایک میٹنگ ہونے والیہے۔ 590000 بچوں کو ویکسین دینا ضروری ہے”۔
اقوام متحدہ کےاعداد و شمار کے مطابق غزہ پر قابض فوج کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں 41802 سےزائد شہید ہوچکے ہیں جب کہ 96844 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔