منگل کو ایرانیوزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسرائیل کو تہران پر حملہ کرنے کے خلاف خبردار کرتےہوئے کہا ہے کہ ایرانی سرزمین پر کسی بھی حملے کا پہلے سے زیادہ سخت جواب دیا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر اسرائیل کا حملہ صہیونی ریاست کی حماقت ہوگی۔
طوفان الاقصیٰ معرکےکا ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر اپنے خطاب میں عراقچی نے کہا کہ ایران تماماقدامات کی بہ غور نگرانی اور مطالعہ کر رہا ہے۔تہران جواب دینے میں کوئی ہچکچاہٹ،جلد بازی یا جلدی نہیں کرے گا، بلکہ مناسب وقت اور موقعے پر صہیونی دشمن کی کسی بھی جارحیتکا جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارےدشمنوں کو معلوم ہے کہ وہ اہداف جو صہیونی وجود کے اندر ہماری پہنچ میں ہیں۔ گذشتہہفتے ایران نے اسرائیل پر اپنے دوسرے اعلان کردہ حملے میں تقریباً 200 میزائل فائرکیے تھے۔
اکتوبر کےآغاز میںایران نے اسرائیل پر 200 بیلسٹک میزائل داغے اور کہا تھا کہ اس نے یہ حملہ اسلامیتحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اورحزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کے حسننصراللہ کی شہادت کے جواب میں کیے ہیں۔
عراقچی نے اس باتپر زور دیا کہ تہران پوری قوت کے ساتھ مزاحمت کے ساتھ کھڑا رہے گا اور کسی کو بھیاس معاملے میں شک نہیں ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ مزاحمت پرکیے جانے والے حملےاس کے عزم اور طاقت کو متاثر نہیں کریں گے۔