جمعه 15/نوامبر/2024

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 اسرائیلی فوجی زخمی

بدھ 9-اکتوبر-2024

قابض اسرائیلی فوجنے منگل کی شام اعلان کیا ہے کہ غزہ اور لبنان میں مزاحمتی فورسز کے ساتھ لڑائی میںگذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کے 48 فوجی زخمی ہوئے۔

 

قابض فوج نےاشارہ دیا کہ لبنان کے ساتھ شمالی سرحد پر 30 اور غزہ میں 18 فوجی زخمی ہوئے۔

 

آج سہ پہر حزباللہ نے اعلان کیا کہ اس نے لبنان- فلسطینی سرحد پر پیش قدمی کی اسرائیلی کوشش کوپسپا کر دیا۔

 

دشمن کی فوج نےلبونہ سرحدی علاقے کی طرف پیش قدمی کی کوشش کی مگر اسے پسپائی کا سامنا کرنا پڑا۔

 

حزب اللہ نے ایکمختصر بیان میں کہا کہ دشمن کی فوج نے بلڈوزر اور گاڑیوں کی مدد سے لبونہ سرحدیعلاقے کی طرف پیش قدمی کی مگر دشمن فوج کو پسپائی پرمجبورکیا گیا۔

 

اس سے قبل اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی اور جنوبیلبنان میں مزاحمت کے ساتھ لڑائی میں ایک فوجی کی ہلاکت اور دو دیگر فوجیوں کے شدیدزخمی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

 

قابض اسرائیلی فوج کے بیانات کے مطابق سات اکتوبر 2023ء کو”طوفان الاقصیٰ ” کے آغاز سے اب تک 726 اسرائیلی افسران اور فوجی مارےگئے، جن میں 346 افسران اور فوجی بھی شامل ہیں جو کہ میں زمینی آپریشن کے آغاز27 اکتوبر2023ء سے لے کر اب تک مارےگئے۔

مختصر لنک:

کاپی