فلسطینی وزارتصحت نے کہا ہے کہ غزہ میں بدھ کی رات ہونے والی اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 18فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کی شمالی غزہ میں واقع جبالیہ پناہ گزین کیمپپر چھاپہ مار کارروائی جاری ہے۔
دوسری جانبفلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی ‘انروا’ کے سربراہ فلپلازارینی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر لکھا کہ کم از کم چار لاکھ فلسطینیشہری شمالی غزہ کے علاقے میں پھنسے ہوئے ہیں۔ قابض اسرائیلی فوج فلسطینیوں کو نقلمکانی پر بار بار مجبور کر رہی ہے۔ لیکن ان کے پاس ایسی کوئی جگہ نہیں ہے جہاں وہجا سکیں کیونکہ غزہ میں کوئی بھی جگہ محفوظ نہیں ہے۔’
لازارینی نے مزیدکہا ‘انروا’ کے پناہ گزین کیمپوں کو بند کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے کہ کسی قسمکا بنیادی سامان موجود نہیں ہے اور غزہ میں ایک بار فلسطینیوں کو شدید بھوک کاسامنا ہے۔’ انہوں نے مزید کہا ‘حالیہ فوجی آپریشن سے پولیو ویکسینیشن کے دوسرےمرحلے کو بھی خطرہ ہے’۔
‘انروا’ سربراہ فلپ لازارینی کی پوسٹ پر اسرائیلی فوج نے فوری طورپر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
طبی عملے سےمتعلق ارکان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے مضافاتی علاقے شجاعیہ میںرات گئے بمباری کی ہے۔ جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے نو افراد جاں بحق ہو گئےہیں ۔
غزہ کی وزارت صحتکے مطابق اسرائیلی جنگ کے دوران تقریباً 42 ہزار فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔ جبکہلاکھوں فلسطینی بےگھر ہیں۔