جمعه 15/نوامبر/2024

’ڈی ڈبلیو بی‘ کا شمالی غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کا مطالبہ

ہفتہ 12-اکتوبر-2024

’ڈاکٹرزود آؤٹ بارڈرز‘ تنظیم نے شمالی غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتایج پر گہریتشویش کا اظہار کیا ہے۔ تنظیم نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جبالیہ کیمپ میںہزاروں افراد کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور اسرائیلی فوج ان پر مسلسل حملے کررہیہے۔

 

اطبابلا حدود کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں بار بار عام شہریوںکی جبری بے دخلی کا کوئی جواز نہیں۔ غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی جارحیت کو مکملطور پر بند ہونا چاہیے۔

 

’ڈیڈبلیو بی‘ نے شمالی غزہ کی پٹی میں محصور شہریوں تک فوری انسانی امداد پہنچانے،طبی امداد فراہم کرنے اور ان تک خوراک  اورپانی کی رسائی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

 

تنظیمنے قابض اسرائیلی فوج پر زور دیا کہ وہ غزہ میں جاری وحشیانہ کارروائیاں بند کرے۔شہریوں کو ہسپتالوں اور خوراک کے مراکز تک رسائی کی سہولت فراہم کرے اور شمالی غزہکی پٹی کے باشندوں کو ہنگامی بنیادوں پر امداد فراہم کرے۔

 

ڈاکٹرزود آؤٹ بارڈرزکی رابطہ کار سارہ فویلسٹکی نے کہا کہ شمالی غزہ سے کسی کو بھی وہاںجانے یا وہاں سے آنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ وہاں سے جو بھی نکلنے کی کوششکرتا ہے اسے گولی مار دی جاتی ہے۔ اس وقت شمالی غزہ میں تنظیم کے عملے کے پانچکارکن پھنسے ہوئے ہیں۔

 

تنظیمکے ڈرائیور حیدر نے بتایا کہ ہم شمالی غزہ کے یمن سعید ہسپتال میں محصور ہیں۔ہمارے اوپر بمباری کی گئی ہے جس کے نتیجے میں بیس افراد شہید ہوئے ہیں۔ ہمیں معلومنہیں کہ اب کیا ہونے والا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی