اقوام متحدہ کی ریلیفاینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین ’انروا‘ نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہوہ اپنے شراکت داروں کے تعاون سے غزہ کی پٹی کے وسطی علاقوں میں دس سال سے کم عمرکے تقریباً 93000 بچوں کو قطرے پلانے کا کام مکمل کرچکے ہیں۔
’یو این آر ڈبلیو اے‘ کے مطابق ویکسینیشن مہم کے دوسرے دور کا مقصدغزہ کے 591700 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانا ہے۔
ایجنسی نے وضاحتکی کہ”جنگ کے بڑھنے اور جاری چیلنجوں کے باوجود، پولیو کے حفاظتی ویکسینیشن مہمکا دوسرا دور کل سوموار کو غزہ کے وسطی علاقوں میں شروع ہوا تھا”۔
انہوں نے زور دیاکہ "بچوں کے لیے بہترین ویکسین جنگ بندی اور امن ہے”۔
قابض اسرائیلی فوجنے 375 دنوں سے امریکہ اور یورپ کی حمایت سے غزہ کی پٹی کے خلاف اپنی جارحیت کاسلسلہ جاری رکھا ہوا جس میں بڑے پیمانے پر تباہی اور ہولناکی کے مظاہر دیکھے گئےہیں۔
اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق غزہ پر قابضفوج کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں 42344 افراد شہید 99000 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔