قابض صہیونی فوجنے غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم کے مشرق میں واقع قصبے عنباتہ پر دھاوا بولنے کےدوران ایک فوجی جیپ سے ایک فلسطینی نوجوان کو روند کر شہید کردیا۔
طبی ذرائع نےاطلاع دی ہے کہ نوجوان کریم عماد کو ایک فوجی جیپ سے روند کر شدید زخمی کیا گیا۔قابض فوج نے اس پر جیپ اس وقت چڑھائی جب وہ سڑک پر چل رہا تھا۔ اسے شدید زخمی حالتمیں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر سرکچلےجانے کی وجہ سے وہ جاں بر نہ ہوسکتا اور دمتوڑ گیا۔
قابض فورسز نے عنباتہچوکی سے مشرق کی طرف قصبے پر دھاوا بولا، اس کی مرکزی اور ثانوی گلیوں میں گھومتےرہے، گاڑیوں کو روکا اور ان میں سے متعدد کا تعاقب کیا۔
مقامی شہریوں اور سماجی کارکنوں نے قابض صہیونی فوج کی دہشت گردی کےخلاف ہڑتال کا اعلان کیا جس میں شہر کے تمام ادارے اور اسکول آج بند کیےگئے ہیں۔