مراکش میں ہزاروںافراد نے مختلف شہروں میں فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کےخلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالیں۔
گذشتہ روز درجنوںمراکشی شہروں میں ہزاروں باشندوں نے فلسطین اور لبنان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیےجلوس نکالے۔ کاسابلانکا شہر میں ایک احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعداد میں شہریوں نےشرکت کی۔ انہوں نے غزہ کی پٹی کے خلاف "اسرائیل” کی ایک سال سے زائدعرصے سے جاری نسل کشی کی جنگ کے تسلسل کی مذمت کی۔
ریلی کے شرکاء نے”مراکشی حکومت کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف ہونے والے قتل عام پر خاموشیاختیار کرنے کی مذمت کی۔ انہوں نے فلسطینیوںکی ثابت قدمی کی تعریف کرتے ہوئے ان کی حمایت میں نعرے لگائے۔ احتجاجی مظاہروں کےشرکاء نے فلسطین کی حمایت نہ کرنے پر عرب ممالک کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
مظاہرین مشتعلدکھائی دے رہے تھے اوروہ "بیروت سےغزہ تک… مزاحمت اور فخر” ، "ہم سب قبلہ اول پر قربان ہیں‘‘، ثابت قدم مزاحمت زندہ باد”، "عرب عوام اسرائیل سےنارملائزیشن نہیں چاہتے”، "مراکش اور فلسطین ایک ہیں‘‘۔ کے الفاظ کےساتھ نعرے لگائے۔
اناطولیہ کےمطابق لبنان کے خلاف جارحیت کے نتیجے میں اب تک 2448 فلسطینی شہید اور 11471 زخمیہوئے جن میں ایک بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ تقریبا ساڑھے تیرہ لاکھ سے زیادہبے گھر ہیں۔
امریکی حمایت کےساتھ اسرائیل غزہ پر نسل کشی کی جنگ مسلط کیے ہوئے ہے جس میں اب تک 141000 سے زیادہفلسطینی شہید اور زخمی ہوئے۔ ان میں سے زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔ 10000 سے زیادہلاپتہ ہیں۔