جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی دشمن کی لبنان میں جارحیت جاری، مزید کئی شہری شہید

پیر 21-اکتوبر-2024

قابض اسرائیلی فوج  نےمسلسل 29ویں روز بھی لبنان پر اپنی خونریز جنگ جاری رکھی ہوئی ہے۔ قابض فوج نےفضائی بمباری اور توپ خانے سےگولہ باری جاری رکھی ہوئی ہے جب کہ حزب اللہ کی جانبسے شدید مزاحمت کے درمیان زمینی دراندازی کی کوششیں جاری ہیں۔

 

آج صبح قابض فوجکے طیاروں نے جنوبی لبنان کے قصبوں رمیہ اور حنین پر دو حملے کیے ہیں۔

 

قابض طیاروں نےمشرقی لبنان کے شہر بقاع ، بعلبک اور حزین قصبے پر حملہ کیا۔

 

بعلبک شہر وادی بقاعکے شمال میں اور لبنان میں دریائے لیطانیکے مشرق میں واقع ہے اور یہ سب سے نمایاں تاریخی مقامات میں سے ایک ہے۔ یہ لبنانکے دارالحکومت بیروت سے 85 کلومیٹر کے فاصلے پر لبنان کے پہاڑوں سے گھرا ہوا ہےاور ماضی میں یہ تجارتی قافلوں کی گذرگاہ رہ چکا تھا۔

 

گذشتہ قابض اسرائیلی فوج کے طیاروں نے لبنان کےدارالحکومت بیروت کے جنوبی علاقے الضاحیہ اور بقاع ا میں 12 حملے کیے اور کئی فضائی بمباری کے علاوہ جنوبی لبنان کےقصبوں کو نشانہ بنایا۔

 

لبنانی خبررساں ایجنسینے اطلاع دی ہے کہ بیروت کے جنوبی علاقےپر حملوں کی تعداد 11 تک پہنچ گئی ہے، جس میں اداروں، مالیاتی انجمنوں اور اقتصادیمراکز پربمباری کی ہے۔

 

لبنان کی وزارتصحت نے اعلان کیا کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 16 افراد شہید اور 59 شہری زخمیہوئے۔ جارحیت کے آغاز سے اب تک شہداء کی کل تعداد 2464 اور زخمی ہونے والوں کیتعداد 11530 تک پہنچ گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی