اسلامی تحریکمزاحمت "حماس” کے عسکری ونگ "القسام بریگیڈز” کے ایک سرکردہذریعے نے پیر کے روز الجزیرہ سیٹلائٹ چینل کو بتایا کہ حال ہی میں شمالی غزہ کی پٹیمیں ایک "اسرائیلی” قیدی "پراسرار” انداز میں ہلاک ہو گیاتھا۔ یہ قیدی جنگی علاقوں میں سے ایک میں مارا گیا ہے۔
انہوں نے مزیدکہا، "واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، اور القسام بریگیڈ سکیورٹیوجوہات کی بنا پر ہلاک ہونے والے قیدی کا نام شائع نہیں کرے گا”۔
ذرائع نے واضح نہیںکیا کہ یہ قیدی کہاں مارا گیا تاہم اس ماہ کی چھ تاریخ سے قابض فوج نے جبالیہ کیمپ،قصبے اور شمالی غزہ کی پٹی کے بڑے علاقوںمیں ایک نیا فوجی آپریشن شروع کیا جس کے ساتھ ساتھ پرتشدد بمباری بھی کی گئی جسمیں سینکڑوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے۔
گذشتہ مواقع پرالقسام نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنانے والے پرتشدد اسرائیلی بمباریکے نتیجے میں دیگر قیدیوں کی ہلاکت کا اعلان کیا تھا۔
قابض فوج کےاندازوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ "غزہ میں اب بھی 107 (اسرائیلی) زیر حراست ہیں،جن میں سے 50 سے زیادہ اب بھی زندہ ہیں” جب کہ فلسطینی مزاحمت کاروں نے اپنےہاں زندہ اور مردہ قیدیوں کی تعداد کی تصدیق نہیں کی ہے۔