جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ میں جنگ میں شامل فوجی واپسی پرخود کشیاں کیوں کرنے لگے ہیں؟

منگل 22-اکتوبر-2024

ایک امریکی رپورٹمیں غزہ سے واپس آنے والے ہزاروں اسرائیلیفوجیوں کی نفسیاتی اور دماغی صحت کی خرابیوں اور بعد از صدمے سے متعلق تناؤ جیسے مسائل کا انکشاف کیا ہے۔ اس تناؤ کے باعث کئیفوجیوں کی جانب سے  کشی کی کوشش کا انکشافکیا گیا ہے۔

 

امریکی سی این ایننیٹ ورک کی طرف سے شائع ہونے والی اس رپورٹ میں سات اکتوبر 2023ء کو غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ شروع ہونے کے بعد سے غزہ میں جنگی صفوں سےواپسی کے اگلے دن خودکشی کرنے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد کی وضاحت نہیں کی گئی،لیکن یہ اس نے اشارہ کیا کہ ان میں سے ہزاروں شدید نفسیاتی عوارض یا بیماریوں میںمبتلا ہیں جو کہ جنگ کے دوران ان کو پہنچنے والے صدموں کا واضح ثبوت ہیں۔

 

نیوز نیٹ ورک نےفوجیوں کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے "خوفناکیوں کا مشاہدہ کیا جسے بیرونی دنیاپوری طرح سے نہیں سمجھ سکتی”۔ رپورٹ جنگ کی جارحیت کی نادر جھلکیاں فراہم کرتیہے، جس پر قابض وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ناقدین کا کہنا ہے کہ وہ اپنی لوگوںکو ختم کرکے جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں۔

 

غزہ کے خلاف قابضاسرائیلی فوج کی طرف سے شروع کی گئی تباہی کی جنگ قابض ریاست کی طرف سے اپنے قیامکے بعد سے چھیڑی جانے والی سب سے طویل جنگ ہے۔ یہ جنگ اب لبنان تک پھیل رہی ہے۔کچھ فوجیوں کا کہنا ہے کہ انہیں کسی اور جنگ میں جانے کا خدشہ ہے۔

 

قابض فوج کے ایکڈاکٹرجس نے غزہ میں چار ماہ تک غزہ میں فوج کی مدد کی نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرطپر سی این این کو بتایا کہ "ہم میں سے بہت سے لوگ لبنان میں جنگ میں حصہ لینےکے لیے دوبارہ بھرتی ہونے سے بہت ڈرتے ہیں۔ ہم میں سے بہت سے لوگ اس وقت حکومت پربھروسہ نہیں کرتے”۔

 

ریزرو فوجی ایلرانمیزراحی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اس نے چھ ماہ تک غزہ کے اندر لڑائی میں حصہ لیا۔جب وہ گھر واپس آیا تو بہت مختلف تھا کیونکہ وہ پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر میںمبتلا تھا۔ اسے جب دوبارہ محاذ پر بھیجنے کا حکم ملا تو اس نے خود کشی کرلی۔

 

اس کی والدہ نےامریکی نیٹ ورک کو بتایا کہ "اس نے غزہ چھوڑ دیا، لیکن غزہ نے اسے نہیں چھوڑا۔بعد میں اس صدمے کی وجہ سے اس کی موت واقع ہو گئی”۔

 

دریں اثناء ریزروسپاہی جے زیکن جو میزراحی کے دوست اور بلڈوزر چلانے میں اس کا معاون ہے نے قابضفوج کی جانب سے غزہ میں ناقابل بیان مظالم کے بارے میں بات کی۔ اس نے کہا کہ وہ ابگوشت نہیں کھا سکتے، کیونکہ اس سے وہ خوفناک مناظر کی یاد دلاتا ہے۔اس نے جو مناظرغزہ میں دیکھے ہیں وہ اسے رات کوسونے نہیں دیتے۔

 

زیکن نے عوامیطور پر غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کو پہنچنے والے نفسیاتی صدمے کے بارے میں بات کیجو اس نے گذشتہ جون میں اسرائیلی کنیسٹ کے سامنے دی تھی۔ اس نے اعتراف کیا کہ فوجیوںنے کئی مواقع پر غزہ کے شہریوں پر ان کی لاشوں اور زندوں کو روند کر بھاگنے کیکوشش کی اور اپنی جان بچائی "۔

 

 

قابض فوج کے ایکڈاکٹر نے امریکی نیٹ ورک کو بتایا کہ فوجیوں کو غزہ میں شہریوں سے ملنے پر اخلاقیمخمصے کا سامنا کرنا پڑتا ہے، کیونکہ فوجیوں کے درمیان یہ تصور پایا جاتا ہے کہغزہ کے لوگ ُبرے ہیں، وہ حماس کی حمایت کرتے ہیں، وہ حماس کی مدد کرتے ہیں۔ وہگولہ بارود چھپاتے ہیں،لیکن میدان میں ان کا رویہ بہت مختلف ہے”۔

مختصر لنک:

کاپی