اسلامی جمہوریہ ایرانکی سپاہ پاسدران انقلاب کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے قابض اسرائیلی دشمن کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے تہران پر حملہکیا تو اس کا جواب دوہرے حملوں سے دیا جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہاسرائیل اس محاذ آرائی میں فتح حاصل نہیں کر سکے گا۔
ایرانی تسنیم ایجنسینے پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "اسرائیل ایکچھوٹے سے علاقے میں واقع ہے جس کی معیشت کا انحصار سمندر پر ہے، اسے احتیاط سےسوچنا چاہیے”۔ انہوں نے کہا کہ”غیر دانشمندانہ فیصلے صہیونی دشمن کےخاتمے کو تیز کر سکتے ہیں، اور ہم اس شیطانی گروہ کے خلاف ثابت قدم ہیں”۔
حسین سلامی کا خیالتھا کہ مُتحدہ امریکہ "غلط ہے جب وہ اپنی سیاسی ساکھ کو ان لوگوں کے جرائم سےجوڑتا ہے اور خود کو لوگوں میں ایک پارہ بناتا ہے،” انہوں نے مزید کہا کہ”دُنیا آج امریکہ کوان بموں کے لیے جانتی ہے جو ان لوگوں کے سروں پر گرتے ہیں۔یہ سب بم غزہ اور لبنان کے بچوں کے سر گرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ "صیہونی دشمن خودکشی کرنے کے درپے ہے۔ جو طاقتزوال کا شکار ہوتی ہےتو وہ اس تباہی کے اسباب اور بنیادیں تیار کرتی ہے۔ آج صہیونیوجود بتدریج اپنی قبر کھود رہا ہے”۔