غزہ کی پٹی میںفلسطینی وزارت صحت نے شمالی غزہ کی پٹی میں بیت لاہیہ پراجیکٹ کے کمال عدوان ہسپتالکے انتہائی نگہداشت وارڈ کے اندر موجود دو بچوں کی شہادت کا اعلان کیا ہے۔ دونوںبچے اسرائیلی بمباری میں شدید زخمی ہونے کے بعد وینٹی لیٹر پرتھے۔ اسرائیلی فوج کیہسپتال کے جنریٹر سسٹم پر کی گئی بمباری میں جنریٹرز کی خرابی اور مشینوں کی بندشکے باعث شہید ہوگئے۔
فلسطینی وزارتصحت نے جمعے کی شام جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ کمال عدوان ہسپتال کی موجودہصورتحال تشویشناک انداز میں بگڑتی جارہی ہے۔
انہوں نے اشارہ کیاکہ ہسپتال کے اندر کل 600 افراد ہیں جن میں بیمار، زخمی، طبی عملہ اوردیگر افراد شاملہیں۔ مریضوں اور زخمیوں کی تعداد 195 ہے جب کہ طبی عملے کی تعداد 70 ہے۔ وہان موجودہواقعات کے دوران 3 نرسیں اور ایک کلینر زخمی ہوئے۔
انہوں نے نشاندہیکی کہ 3 ایمبولینسیں اور ایک ٹرانسپورٹ گاڑی تباہ ہو گئی جس سے امدادی اور نقل وحمل کے کاموں میں رکاوٹ پیدا ہوئی اور سولر پینلز کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کا نظامبھی تباہ ہو گیا۔
انہوں نے تصدیق کی کہ قابض فورسز ہسپتال کی تلاشی لےرہی ہے۔ وہ مختلف شعبہ جات کے اندر فائرنگ کر رہی ہے جس سے خوف وہراس پھیلا ہواہے۔