لبنان کےدارالحکومت بیروت کے جنوب میں واقع شہرصور میں ایک رہائشی عمارت پر اسرائیلی جنگیطیاروں کی بمباری کے نتیجے میں پانچ لبنانی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
قومی خبر رساں ایجنسینے کہا کہ قابض فوج کے طیاروں نے جنوبی لبنان کے شہر صور رامل محلے میں ایک عمارتپر بمباری کی جس کے نتیجے میں پانچ لبنانیشہید اور 10 زخمی ہو گئے۔
انہوں نے نشاندہیکی کہ صور اور بنت جبیل اضلاع کے دیہاتوں پر اسرائیلی حملے کل رات سے پیر کی صبحتک جاری رہے۔
قابض فوج کے جنگیطیاروں نے صور شہر میں "الجواد” ریسٹورنٹ کے قریب ایک عمارت پر بمباریکی جس کے نتیجے میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوئے۔ سول ڈیفنس اور ہیلتھ ایمبولینسکی ٹیمیں ملبے میں سے لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔
قابض توپخانے نےعیتا الشعب، رمیا، الضہیرہ، البستان، عترون اور کونین کے قصبوں کو براہ راست گولوںسے نشانہ بنایا تاہم وہاں پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
البازوریہ، معراہ،صور،نیچر ریزرو، شحور، طیر دیبا اور البرغلیہ قصبے کے مضافات کے قصبوں پر بھی چھاپےمارے گئے۔
حزب اللہ نے کریات شمونہ بستی پر میزائل لانچر سےبمباری کا اعلان کیا ہے۔ حزب اللہ کی طرفسے کریات شمونہ بستی میں یہودی آباد کاروں کو بستی خالی کرنے کی وارنگ جاری کیگئی ہے۔