سول ڈیفنس نے بینالاقوامی برادری، اس کے انسانی ہمدردی کے اداروں، اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانیامور اور ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی سے فوری طور پر مداخلت کرنے کا مطالبہ کیاہے تاکہ اس کے عملے کو شمالی غزہ میں انسانی ہمدردی کے فرائض انجام دینے کے لیےرسائی دی جا سکے۔
سول ڈیفنس نے ایکبیان میں کہا کہ اس کے عملے کو شمالی غزہ کی پٹی کے علاقوں میں جاری اسرائیلی جارحیتکی وجہ سےمسلسل نویں روز بھی رسائی سے روکا گیا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ وہاں کےہزاروں شہری انسانی اور طبی امداد سے محروم ہیں۔
سول ڈیفنس نے زوردیا کہ وہ باقی ماندہ فائر، ریسکیو اور ایمبولینس گاڑیوں کو کام پر واپس آنے دیںجو کہ اب بھی شمالی غزہ کی پٹی میں بیت لاہیہ قبرستان کے قریب قابض اسرائیلی فوجکے قبضے میں ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی غزہ میں مدد کے لیے جانے والے کسیبھی شخص کو گولی ماردی جاتی ہے۔