لبنانی رکن پارلیمنٹفراس حمدان نے بتایا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں وطی الخیام کے علاقےمیں شہریوں کو بچانے کے لیے ایمبولینسوں کو داخل ہونے کی اجازت دینے سے انکار کر دیاہے۔ وہاں پر ملبے تلے بڑی تعداد میں بچے اور خواتین ہیں جنہیں مسلسل چار روز سےنکالنے میں دشواری کا سامنا ہے۔
فراس حمدان نے’ایکس‘پلیٹ فارم پر لکھا کہ "میں نے لبنان میں امن فوج ’یونیفل‘ لبنانی فوج اور بینالاقوامی اور لبنانی ریڈ کراس سے رابطہ کیا۔ ان کی طرف سے اب تک جواب ایک ہی ہے۔انکا کہنا تھا کہ قابض اسرائیلی فوج سے اجازت نہیں دے رہی ہے اس لیے وہاں پرموجودبچوں اور خواتین کو ملبے سے نکالنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
لبنانی رکن پارلیمنٹنے لبنان کی وزارت خارجہ، حکومت اور تمام متعلقہ اداروں سے اپیل کی کہ وہ بینالاقوامی انسانی قانون کی دفعات کے مطابق ایمبولینس کے عملے کو جنگ سے متاثرہ علاقوںتک پہنچنے کے لیے تیز ترین اقدامات کریں۔
جمعرات کو لبنانکی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ ملک کے جنوب میں اسرائیلی فضائی حملوں طبی عملےمتعدد کارکن شہید اور 4 زخمی ہو گئے۔