قابض اسرائیلیفوج نے القسام بریگیڈز کی جانب سے کیے گئے آپریشن کا اعتراف کرتے ہوئےکہا ہے کہ اسکے دو فوجی شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ میں ایک عمارت پر بم حملے میں ہلاک ہوگئے۔
عبرانی چینل 14نے فوجی ذریعے کے حوالے سے کہا کہ ہفتے کے روز دوسری بار غزہ کے شمال میں جبالیہ میںایک عمارت کے اندر بم دھماکہ ہوا جس میں گیواتی بریگیڈ کے دو ارکان ہلاک ہوگئے۔
اس نے نشاندہی کیکہ یہ جگہ اس عمارت سے صرف 200 میٹر کے فاصلے پر ہے جس میں پہلے چار اسرائیلی فوجیوںکو ہلاک کیا گیا تھا۔
ہفتے کے روزالقسام بریگیڈز نے اعلان کیا کہ اس کے مجاہدین نے جنگ کے خطوط سے واپسی کے بعد صیہونیفوج کے ایک پہلے سے تباہ شدہ مکان کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا۔ یہ آپریشنجبالیہ کیمپ میں الفاخورہ سکول کے قریب ایک تباہ شدہ عمارت کے ڈھانچے میں کیا گیا۔
انہوں نے نشاندہیکی کہ دشمن نے آج شام دو فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کرنے سے پہلے اس آپریشن میں ایکافسر اور تین سپاہیوں کی ہلاکت کا اعلان کیا تھا۔
القسام بریگیڈز نے صہیونی "D9″بلڈوزر کو "ال یاسین105” شیل کے ساتھ اور قابض فوجیوں کے ایک گروپ کو ایک اینٹی پرسنل ڈیوائس کےساتھ نشانہ بناتے ہوئے بوبی ٹریپ حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد صہیونی فوجی ہلاکاور زخمی ہوگئے۔