جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ: 24 گھنٹوں کے دوران تین اجتماعی قتل عام،33 شہید اور 156 زخمی

پیر 4-نومبر-2024

غزہ کی پٹی میں وزارت صحت نے بتایا ہےکہ قابض اسرائیلی فوجنے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں فلسطینی خاندانوں کے خلاف  تین نئے قتل عام کیے۔

 

وزارت صحت نے پیر کے روز اپنی روزانہ کی رپورٹ میں بتایا کہغزہ کی پٹی کے ہسپتالوں نے ان قتل عام کے نتیجے میں 33 شہداء اور 156 زخمیوں کومنتقل کیا گیا۔

 

وزارت صحت نے بتایا کہ سات اکتوبر 2023ء سے غزہ کی پٹی پرجاری اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 43374 ہو گئی ہے، اس کےعلاوہ 102261 افراد مختلف زخمی ہیں۔

 

انہوںنے بتایا کہ ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر اب بھی متعدد زخمی اور شہداء موجود ہیں اورایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔

مختصر لنک:

کاپی