عالمی ادارہخوراک فلسطین کے ڈائریکٹر میتھیو ہولنگز ورتھ نے کہا کہ "ہم غزہ کی پٹی میںغذائی تحفظ کے بارے میں فکر مند ہیں۔
عالمی ادارہخوارک کے عہدیدار ہولنگ ورتھ نے منگل کو الجزیرہ کو بتایا کہ شمالی غزہ کی پٹی کی90 فیصد آبادی خوراک کے بغیر رہ رہی ہے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ "ہم غزہ شہر میں امداد فراہم کرنے کے لیے’انروا‘ کے ساتھ کام کر رہے ہیں”۔
انہوں نے کہا کہ ’انروا‘ کے ساتھ کیا ہو رہا ہے اسپر تمام انسانی ہمدردی کے کارکن پریشان ہیں۔
انہوں نے نشاندہیکی کہ فوڈ پروگرام اور یو این آر ڈبلیو اے غزہ کی پٹی میں 85 فیصد سے زیادہ امدادفراہم کرتے ہیں۔
انہوں نے غزہ کوامداد فراہم کرنے کے لیے ایجنسی کے ساتھ کام جاری رکھنے کے لیے پروگرام کی ضرورتپر زور دیا۔
انہوں نے غزہ کیپٹی میں مزید کراسنگ کھولنے پر زور دیا۔