جمعه 15/نوامبر/2024

جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ جارحیت میں مزید قتل عام

جمعرات 7-نومبر-2024

قابض اسرائیلی فوجکی مسلسل 46ویں روز بھی لبنان کے خلاف وسیع پیمانے پر جارحیت جاری رکھی ہوئی ہے۔قابضفوج نے نے بیروت کے جنوبی علاقےالضاحیہ کے مختلف مقامات پر متعدد چھاپے مارے۔

 

لبنانی خبر رساںایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ دشمن کے جنگی طیاروں نے جنوبی علاقے پر 9 حملے کیے، جن میںحارہ حریک کے علاقوں 3 حملے کیے، العبیاد میں دو اللیلیکی المرجح میں ایک حملہ کیا گیا۔ اسکے علاوہ المعمورہ برج البراجنہ الامریکن محلے پر ایک حملہ کیا گیا۔

 

یہ چھاپے اس وقتکیے گئے جب قابض فوج نے جنوبی بیروت کے چار محلوں کے مکینوں کو بیروت کے بینالاقوامی ہوائی اڈے کے قریب عمارتوں کو زبردستی خالی کرنے کی وارننگ جاری کی۔

 

لبنان کے سرکاریمیڈیا کا کہنا ہے کہ نو اسرائیلی حملے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے میں ہوئے۔

 

وزارت صحت اورسرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق وسطی اور جنوبی لبنان کے دو قصبوں پرقابض اسرائیلیبمباری میں 25 افراد شہید اور 14 زخمی ہو گئے۔

 

وزارت صحت نےاطلاع دی کہ البقاع اور بعلبک پر فضائی حملوں کے نتیجے میں 40 شہید اور 53 زخمیہوئے۔

 

دوسری جانب حزباللہ نے پہلی بار حیفا بحری اڈے کو نشانہ بنایا جس میں حیفا خلیج میں میزائل کشتیوںاور آبدوزوں کا بیڑا شامل ہے۔ حزب اللہ نے پہلی بار تل ابیب کے جنوب میں قابض فوجمیں 98ویں ڈویژن کے ریزرو پیرا شوٹ بریگیڈ کے بلو اڈے ڈرونز سے حملہ کیا۔

 

وزارت صحت نے ایکبیان کے ذریعے کہا کہ "برجا قصبے پرقابض اسرائیلی حملے میں کم سے کم 20 فلسطینی شہید اور 14 زخمی ہو گئے”۔

 

انہوں نے مزیدکہا کہ "ریسکیو آپریشنز اور ملبے کو ہٹانے کا کام اب بھی جاری ہے۔ شہداء اورزخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی