جمعہ کی شام غزہکی پٹی میں سرکاری میڈیا کے دفتر نے انکشاف کیا کہ غزہ کی پٹی پر نسل کشی کی جنگشروع ہونے کے بعد سے شہید صحافیوں کی تعداد 184 ہوگئی ہے۔
سرکاری پریس آفسکی طرف سے جاری ایک پریس بیان کی نقل مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہوئی ہے جس میںکہا ہے کہ وائس آف یوتھ ریڈیو پر بطور صحافی کام کرنے والے صحافی خالد ابو زر کیشہادت کے بعد شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
سرکاری میڈیا آفسکے مطابق ساتھی صحافی کے شہادت کے بعد غزہ کی پٹی پر نسل کشی کی جنگ شروع ہونے کےبعد سے شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 184 ہوگئی ہے جب میں مرد اور خواتین دونوںشامل ہیں۔
سرکاری میڈیا نےقابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں صحافیوں کونشانہ بنانے انہیں قتل کرنے اور ان کے خلاف مجرمانہ تشدد پر انہیں گھناؤنے جرم کا مکمل طور پر ذمہ دارٹھہرایا۔
انہوں نے عالمی برادری اور دنیا میں صحافتی شعبے سےوابستہ بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس قابض اسرائیلی جارحیت کو روکیں،اس کے مسلسل جرائم پر بین الاقوامی عدالتوں میں مقدمات چلائیں اور فلسطینی صحافیوںکے قتل و غارت گری کو روکنے اور نسل کشی کے جرم کو روکنے کے لیے دباؤ ڈالیں۔