جمعه 15/نوامبر/2024

ایمسٹرڈیم کے واقعات غزہ میں نسل کشی کے عالمی اثرات ہیں: حماس

ہفتہ 9-نومبر-2024

اسلامی تحریکمزاحمت ’حماس‘ تحریک نے کہا ہے کہ ہالینڈ کے دارالحکومت میں فلسطینی کاز کے حامیوںاور اسرائیلی شائقین کے درمیان ہونے والی جھڑپیں اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ غزہکی پٹی میں فلسطینیوں کے خلاف قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی مسلسل نسلکشی اس قسم کے عوامی جذبات کو جنم دیتی ہے۔

 

حماس کے رہ نماسامی ابو زہری نے پریس بیانات میں کہا کہ "ایمسٹرڈیم کے واقعات اس بات کی تصدیقکرتے ہیں کہ غزہ میں ہولوکاسٹ اور نسل کشی کا تسلسل بغیر کسی بین الاقوامی مداخلتکے براہ راست پوری دنیا میں دیکھا اورمحسوس کیا جا رہا ہے۔ اس نسل کشی کے مرتکب احساب سے مبریٰ ہیں۔ ایسے میں توقع کیجاتی ہے کہ اس طرح کے بے ساختہ نتائج برآمد ہوں گے۔

 

انہوں نے مزیدکہا کہ "غزہ کی پٹی میں اسرائیلی نسل کشی کو روکنا انسانی حقوق کے احترام اورتحفظ اور علاقائی اور عالمی سلامتی اور امن کو یقینی بنانے کا ایک لازمی حصہ ہے”۔

 

گذشتہ روز ہالینڈمیں ہونے والی یوروپا لیگ میں اسرائیلی ٹیم مکابی تل ابیب کے آمد سے قبل ایمسٹرڈیممیں مارچ کرتے ہوئے اسرائیلی فٹبال شائقین کی جانب سے فلسطینی پرچم پھاڑ دینے کےبعد ہالینڈ کے دارالحکومت میں جھڑپیں ہوئیں۔

 

ویڈیو کلپس میںدکھایا گیا ہے کہ درجنوں نقاب پوش لوگ نعرے لگا رہے ہیں، "جہنم میں جاؤ، فلسطین”۔

 

اسرائیلی وزارتخارجہ نے اعلان کیا کہ 10 اسرائیلی زخمی ہوئے اور دو دیگر سے رابطہ منقطع ہو گیا،میچ ختم ہونے کے بعد دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں ان کی پٹائی کی گئی۔

مختصر لنک:

کاپی