قابض اسرائیل کیجانب سے لبنان میں جارحیت مسلسل جاری ہےجس میں مزید قتل عام کی اطلاعات ہیں۔
جنوبی لبنان میںبیروت کے جنوبی علاقے الضاحیہ پر رات کے وقت پرتشدد دھماکے ہوئے ہیں۔
نامہ نگاروں کےمطابق آج ہفتے کو جنوبی لبنان کے متعدد علاقوں میں 14 سے زائد اسرائیلی فضائی حملےکیے گئے
انہوں نے وضاحت کیکہ حملوں میں لبنانی یونیورسٹی کے آس پاس کے علاقوں برج البراجنہ، حارہ حریک اورالحدث کو نشانہ بنایا گیا۔ اس حملوں کے بعد علاقےسیاہ دھوئیں میں ڈوب گئے۔
انہوں نے نشاندہیکی کہ دارالحکومت بیروت کے آسمان پر اب بھی دھوئیں کے بادل اٹھ رہے ہیں۔
قبل ازیں قابض اسرائیلیفوج کے ترجمان ’اویچائی ادرعی‘ نے لبنان کے تین علاقوں کا ذکر کرتے ہوئے وہاںکےرہائیشیوں کو علاقہ فوری طورپر خارلی کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے بتایا کہ جنوبیلبنان کے تین علاقوں پر پمفلٹس گرائےگئے ہیں اور شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ انعلاقوں سے فوری طورپر نکل جائیں کیونکہ اسرائیلی فوج بمباری کرنے والی ہے۔
بدھ کے روزالضاحیہ کے علاقے کو کئی چھاپوں کا نشانہ بنایا گیا۔ان میں سے ایک حملے میں بیروتایئرپورٹ سے ملحقہ علاقے کو نشانہ بنایا۔ یہ ایئرپورٹ لبنان کا بیرونی دنیا سےرابطے کا واحد ذریعہ ہے۔
دوسری جانب حزباللہ نے قابض اسرائیلی ریاست کے اندر متعدد یہودی بستیوں پر میزائل حملے کیے جنمیں دشمن کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔