اسرائیل نے غزہ پرخصوصی حملے کے لیے فوجی دستے تشکیل دینے کے بعد حماس کو شکست سے دوچار کرنے کے باقاعدہ مشقوں کا آغاز کردیا ہے- عبرانی اخبار ’’معاریف‘‘ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے فوجی دستوں کی مشقوں کو اس نہج پر ترتیب دیا تاکہ حماس کو شکست سے دوچار کیا جاسکے- فوجیوں کو حماس کے ہیڈ کوارٹرز کی جغرافیائی نشاندہی، حماس مجاہدین کو منتشر کرنے اور خود کو حماس کے جوابی حملوں سے محفوظ رکھنے جیسی حکمت عملیوں کے تحت یہ مشقیں کرائی جارہی ہیں-
دوسری جانب اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ حماس ایک دفاعی حکمت عملی کے تحت القسام میزائلوں کے حملوں سے گریز کررہی ہے- اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ حماس کے پاس بھاری ہتھیار موجود نہیں- اسرائیلی فوجی حکام اور انٹیلی جنس کا مزید دعوی ہے کہ حماس اسرائیل کے مقابلے اور کسی بھی بڑی فوجی کارروائی سے نبرد آزما ہونے کے لیے تیاری میں مصروف ہے- جدید ہتھیار بھی حاصل کیے جارہے ہیں اور مزاحمت کاروں کی عددی برتری بھی حاصل کی جارہی ہے-
اسرائیل نے خصوصی فوجی مشقیں شروع کردیں
منگل 11-ستمبر-2007
مختصر لنک: