جمعه 15/نوامبر/2024

مذاکرات فوجی کارروائی میں رکاوٹ نہیں: اسرائیل

جمعرات 4-اکتوبر-2007

اسرائیلی محکمہ دفاع کے چیئرمین جنرل عاموس جلعاد نے کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری مذاکرات مزاحمت کاروں کے خلاف اسرائیلی فوج کے حملوں میں کوئی رکاوٹ نہیں- مذاکرات سیاسی بنیادوں پر ہو رہے ہیں جبکہ مزاحمت کاروں سے نمٹنا فوج کا کام ہے-
اسرائیلی ریڈیو سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کے مذاکرات صرف اعتدال پسند قوتوں سے ہیں اور اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) جیسی اسرائیل دشمن جماعت سے مذاکرات نہیں بندوق سے نمٹا جائے گا- جلعاد نے مزید کہا کہ انہیں ایسی خفیہ معلومات ملی ہیں جن میں مزاحمت کاروں کی جانب سے نومبر میں صدر بش کی دعوت پر بلائی جانے والی امن کانفرنس سبوتاژ کرنے کی کوششوں کا انکشاف کیا گیا ہے- انہوں نے کہا کہ اسرائیل مزاحمت کاروں کی کارروائیوں کو ہر صورت میں ناکام بنایا جائے گا-

مختصر لنک:

کاپی