اسرائیلی حکومت نے شمالی اور جنوبی فلسطین کے لیے اعلی فوجی کمان میں بڑے پیمانے پر تبادلے کیے ہیں- اسرائیلی ریڈیو رپورٹ کے مطابق صدر کی جانب سے جاری ایک حکم نامے کے تحت جنوبی فلسطین جس میں غزہ اور غرب اردن کے علاقے شامل ہیں کے لیے جنرل ڈان ھرئیل کو تعینات کیا گیا جبکہ ان کی جگہ کام کرنے والے جنرل موشے کابلینسکی کو شمالی فلسطین کا کور کمانڈر مقرر کیا ہے-
بڑے پیمانے پر فوجی عزل و نصب پر دائیں بازو کی جماعتوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے- 2005ء میں غزہ سے یہودی آباد کاروں کے انخلاء کے دوران بھی جنرل ھرائیل کو جنوبی علاقوں کا کمانڈر مقرر کیا گیا تھا- انہوں نے سابق وزیر اعظم ایرئیل شیرون کے انخلاء کے منصوبے میں ان کی حمایت کی تھی اور یہودیوں کے غزہ سے انخلاء میں بھرپور فوجی مدد فراہم کی تھی- ان کی دوبارہ اس ریجن میں تعیناتی سے انتہا پسند یہودی جماعتیں تشویش کا اظہار کررہی ہیں-