دو اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لیے اقوام متحدہ کے ذریعے حزب اللہ سے مذاکرات جاری ہیں- اس بات کا انکشاف اسرائیلی قیدی اھود گولڈ فاسیر کی بیوی کارنیت غولڈ فاسیر نے اسرائیلی ریڈیو سے انٹرویو میں کیا- اس نے کہا کہ دونوں قیدیوں کی رہائی کے لیے اقوام متحدہ کے نمائندے ذریعے حزب اللہ سے مذاکرات جاری ہیں- کارنیت گولڈ فاسیر نے اس حوالے سے مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی-
اس نے لندن سے عربی زبان میں شائع ہونے والے اخبار ’’الشرق الاوسط‘‘ کی خبر کی تردید کی جس میں کہا گیا تھا کہ ایرانی انقلابی گارڈز نے مغویوں کو لبنان سے ایران منتقل کردیا ہے- واضح رہے کہ ایرانی روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ آئی کے دفتر کے ذرائع کے حوالے سے نشر کیا تھا کہ مغویوں کو لبنان سے باہر لانے کے بعد ایران منتقل کردیا گیا ہے-
اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لیے اقوام متحدہ کے ذریعے مذاکرات
اتوار 21-اکتوبر-2007
مختصر لنک: