اسرائیل نے شام سے مذاکرات شروع کرنے کے لئے واشنگٹن سے اجازت طلب کی ہے- تل ابیب سے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار ہارٹز کے مطابق اسرائیلی وزیردفاع ایہود باراک نے اپنے گزشتہ دورہ امریکہ میں تل ابیب اور دمشق کے درمیان مذاکرات کے آغاز کے لئے اجازت طلب کی تھی- دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم ایہوداولمرٹ نے شام سے دوبارہ رابطے کرنے کا عندیہ دیا ہے-
اعلی حکومتی عہدیدارکے مطابق دونوں ممالک کے درمیان خط و کتابت کا تبادلہ جاری ہے تاہم ابھی تک کسی قسم کے مذاکرات شروع نہیں ہوئے- اسرائیلی وزیردفاع کا کہناہے کہ شام سے مذاکرات شروع کرنے میں ناکامی کا امکان ہے لیکن مشرق وسطی امن کانفرنس میں دمشق کی شرکت سے اس بات کا امکان پیدا ہوگیا ہے کہ شام ایران کے ریڈیکل دائرے سے نکل آئے گا-