یکشنبه 04/می/2025

عباس ملیشیاکافلسطینیوں کے خلاف کریک ڈاون اسرائیلی مقاصد کی تکمیل ہو گی

بدھ 8-جون-2022

فلسطینیوں کی مزاحمتی تحریک حماس نے فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے شروع کی گئی سیاسی حراستوں کی نئی مہم کی مذمت کی ہے کہ یہ گرفتاریاں قومی اقدار کے خلاف جرم کے مصداق ہیں۔ فلسطینی شہریوں کی سیاسی بنیادوں پر کی جانے والی ان گرفتاریوں سے صرف اسرائیلی قبضے کو تقویت ملے گی۔ فلسطینی اتھارٹی نے اپنے ہی فلسطینی عوام کی گرفتاریوں کا نیا سلسلہ گذشتہ رات سے شروع کیا ہے۔

حماس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق درد ناک حقیقت یہ ہے کہ "ہماری اپنی سرزمین پر قبضے کی کوشش ہو رہی ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کی ذمہ داری فلسطینی عوام کا تحفظ  اور ان کے حقوق کا دفاع  کرتے ہوئے اسرائیلی مظالم سے بچانا ہے ، نہ کہ اسرائیل کے سامنے انہیں کمزور کرکے مزید آسان ہدف بنادینا ہے۔”

مذمتی بیان میں حماس نے یہ کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے گرفتاریوں کی تازہ مہم اپنے ہی لوگوں کو صرف اور صرف قابض اسرائیل اور اس کی فورسز کے سامنے کمزور کرنا ہے۔ اس مہم سے محض اسرائیلی مقاصد اور مفادات کی تکمیل ہو گی۔ اس لیے گرفتاریوں ایسے اقدامات کے ذریعے فلسطینیوں کے قومی اتحاد میں رخنہ نہ پیدا کیا جائے۔”

مختصر لنک:

کاپی