جمعه 15/نوامبر/2024

لبنان جنگ اسرائیلی فوج میں بغاوت کا باعث بنی

منگل 11-دسمبر-2007

گزشتہ برس لبنان پر اسرائیلی حملے میں فوج کو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث فوج میں بڑے پیمانے پر بغاوت پیدا ہوئی- اسرائیلی اخبار ’’معاریف‘‘ کی رپورٹ کے مطابق لبنان جنگ میں شکست نے 50 فیصد اسرائیلی فوج میں عسکری خدمات سے فرار کی سوچ پیدا کی-
 رپورٹ میں ایک خفیہ سروے کے حوالے سے کہا گیا کہ جب اسرائیلی فوجیوں سے ان کی کارکردگی کے بارے میں سوال کیا گیا تو صرف 25 فیصد نے اپنی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا- 50 فیصد کا کہنا تھا کہ جنگ میں شکست کے بعد انہوں نے فوج سے فرار کے بارے میں سوچنا شروع کیا تاہم اتنی بڑی تعداد بغاوت کے اس منصوبے پر عمل درآمد نہ کرسکی- رپورٹ کے مطابق جنگ میں حصہ لینے والے فوجیوں کو پندرہ فیصد اضافی مراعات دینے کے باوجود فوج سے فرار کا تاثر ختم نہیں کیا جاسکا-
 اسرائیلی عوام میں بھی فوج سے اعتماد میں بڑے پیمانے پر کمی واقع ہوئی- فوج کو ایک بار پھر مضبوط کرنے کے لیے اسرائیلی آرمی چیف نے حکومت سے ساڑھے بارہ کروڑ ڈالر کا اضافی بجٹ بھی مانگ لیا ہے- رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی 77 فیصد آبادی فوج کے آئندہ کسی معرکے میں کامیابی سے ناامید ہے- یہ تاثر زائل کرنے کے لیے وقت درکار ہوگا-

مختصر لنک:

کاپی