پنج شنبه 01/می/2025

مقبو ضہ فلسطین ۔۔۔ یہودی آباد کاروں نے گندم کی تیار فصل نذر آتش کردی

جمعہ 10-جون-2022

 ناجائز یہودی آباد کاروں نے مقامی قصبے  میں فلسطینیوں کی گندم کی تیار فصل کو آگ لگا کر جلا دیا ہے، فلسطینیوں کی گندم کو جلانے کا یہ واقعہ نابلوس شہر کے جنوب میں واقع قسرا نامی قصبے میں پیش آیا ہے۔

یہودی بستیوں کے انچارج غسان دغلس نے بھی اس  افسوسناک واقعے کی تصدیق کی ہے۔ تاہم دعوی کیا ہے کہ فائر بریگیڈ نے مقامی فلسطنیوں کے ساتھ مل کر اب آگ پر قابو پالیا ہے۔

واضح رہے فلسطینیوں کی فصلوں اور باغات کو اسرائیلیوں کی طرف سے اجاڑنے اور آگ لگا دینے کا پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس طرح کے واقعات  اسرائیلیوں  کا معمول کا حربہ ہیں تاکہ مقامی فلسطینی تنگ آ کر علاقہ خالی کر دیں۔ یہاں نابلوس کے علاقے میں ایسی کارروائیاں بطور خاص اہم ہیں کہ اسرائیل  مزید یہودی بستیوں کی تعمیر کرنا چاہتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی