جمعه 15/نوامبر/2024

ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملے کی صورت میں اسرائیل امریکہ کو مطلع نہیں کرے گا

جمعرات 10-جنوری-2008

اسرائیل کی خواہش ہے کہ امریکہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ کرے- اس بات کا انکشاف اسرائیلی قومی سلامتی کے سابق نائب چیئرمین چیک فرایلخ کی نئی ریسرچ میں کیا گیا ہے- اگر اسرائیل کو ایرانی ایٹمی تنصیبات پر کامیاب حملے کاموقع ملا تو وہ اس کے بارے میں امریکہ کو قبل از وقت مطلع نہیں کرے گا – اسے خطرہ ہے کہ واشنگٹن اس کے منصوبے کو مسترد نہ کردے –
دوسری جانب امریکی حکومت ایران کے خلاف کارروائی کے متعلق اپنے منصوبوں کو تل ابیب سے خفیہ رکھنے کی کوشش کرے گا وہ اس بارے میں اسرائیل سے قبل از وقت بات نہیں کرے گا- چیک فرایلخ نے اسرائیلی حکومت کو تجویز دی ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کو روکنے اور ایرانی ایٹمی تنصیبات کو تباہ کرنے کے اسرائیلی اور امریکی اہلیت کے اندازے کے لئے واشنگٹن سے بات چیت میں اضافہ کرے-

مختصر لنک:

کاپی