جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی جاسوسی سیارہ ایران اور پاکستان کی نگرانی کرے گا

جمعہ 25-جنوری-2008

بھارت کی مدد سے خلامیں بھیجا گیا اسرائیلی جاسوسی سیارہ ایران کے علاوہ پاکستان کی بھی جاسوسی کرے گا، اسرائیل کی جانب اس سلسلے میں بھارت کو معلومات فراہم کی جائیں گی-
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوموار کو آندھراپردیش کے سری ہری کوٹہ لانچنگ مرکز سے اسرائیل کا جاسوسی سیارہ خلا میں بھیجا گیا وہ بنیادی طور ایران پر نظر رکھنے کیلئے ہے تاہم بعض اطلاعات کے مطابق وہ پاکستان کی بھی جاسوسی کرے گا-
اسرائیل ایرواسپیس کے تحت تیار کیا گیا ٹک نامی یہ مصنوعی سیارہ دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی سے بنا ہے – اس کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ نہ صرف چھوٹی سے چھوٹی شے کی تصویر لے سکتا ہے بلکہ خراب موسم کے باوجود یہ گھنے بادلوں میں صاف تصویر بھی لے سکتا ہے –
اسرائیل کے کئی دیگر جاسوسی سیارے خلا میں شامل ہیں- اس کے علاوہ یہ سیارہ پوری طرح سے پاکستان پر بھی نظر رکھےگا کیونکہ پاکستان کے جوہری پروگرام کے بارے میں امریکہ کے ساتھ ساتھ اسرائیل کو بھی گہری دلچسپی ہے لیکن اسرائیلی اور بھارت دونوں نے اس بارے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے- اخبار کے مطابق یہ اسرائیل کے لئے ایک حساس معاملہ ہے کیونکہ اس سے پاکستان میں شدید ناراضگی پیدا ہو سکتی ہے خود بھار ت میں کمیونسٹ اوربعض مسلم رہنماوں نے اسرائیلی سیارے کو خلا میں پہنچانے اور اسرائیل سے بڑھتے ہوئے تعلقات پر حکومت کی نکتہ چینی بھی کی ہے

مختصر لنک:

کاپی