جمعه 15/نوامبر/2024

بش نے فلسطینیوں کے قتل میں تعاون کیا: برطانوی رکن پارلیمنٹ

اتوار 27-جنوری-2008

برطانیہ کی سابق سیکرٹری خارجہ اور رکن پارلیمان کمیر شارٹ نے امریکی صدر جارج بش کو ’’جنگی مجرم‘‘ قرار دیا ہے- ان کا کہنا ہے کہ جارج بش کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ چلانا چاہیے-
 رکن پارلیمان نے قطری روزنامے ’’العرب‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی پٹی، لبنان اور عراق میں ہونے والے واقعات کی ذمہ داری صرف اور صرف جارج بش پر عائد ہوتی ہے-  انہوں نے کہا کہ جیسے ہی جارج بش نے فلسطینی علاقوں کا دورہ مکمل کیا- اسرائیلی قابض فوج نے زمین، سمندر اور فضاء کے ذریعے غزہ کی پٹی پر حملہ کردیا اور فلسطینیوں کے درجنوں افراد جاں بحق ہوگئے- انہوں نے کہا کہ اسرائیل، غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے کے خلاف اپنی فوجی کارروائی جاری رکھے گا-
 رکن پارلیمان نے فلسطینیوں پر ظلم و ستم کرنے والے اسرائیل کے خلاف امریکی انتظامیہ کے لب بند رکھنے کی پالیسی پر شدید تنقید کی- انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی جانب سے ایندھن کی فراہمی بند کرنے اور راستے بند کرنے کے باوجود امریکی انتظامیہ بے بس رہی-

مختصر لنک:

کاپی