مصری حکومت نے پرامن مقاصد کے استعمال کے لیے پہلے جوہری ری ایکٹر کی تعمیر کا ٹینڈر جاری کرنے کا اعلان کیا ہے مصر کے جوھری توانائی کے ادارے کے اعلان کے مطابق ٹینڈر کی مالیت پانچ ارب دس کروڑ سے 8 ارب دس کروڑ ڈالر کے درمیان ہوگی- جامعہ اسکندریہ کے شعبہ انجیئرنگ کے ڈین عبد المحسن مرسی متولی نے واضح کیا کہ اہلیت رکھنے والا ہر ملک ٹینڈر بھر سکتا ہے-
واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں مصری صدر حسنی مبارک نے اعلان کیا کہ تھا کہ ان کی حکومت بجلی کی پیدا وار کے لئے متعدد ایٹمی ری ایکٹر کی تعمیر کا منصوبہ رکھتی ہے تاکہ گیس اور پٹرول کی کمی کو پورا کیا جاسکے – مصر کے پٹرول کے ذخائر 14سال قدرتی گیس کے ذخائر 34 کے لئے باقی رہ گئے ہیں – مصر کے پہلے ایٹمی ری ایکٹر کی تعمیر کے لئے اسکندریہ کی بندرہ گاہ کے مغرب میں واقع ’’الضبعة ‘‘ علاقے کا انتخاب کیاگیا ہے- امریکہ ، فرانس اور روس سمیت متعدد ممالک نے بجلی کی پیدا وار کی خاطر ایٹمی ری ایکٹر کی تعمیر کے مصر کی مدد کا اظہار کیا ہے –
یاد رہے کہ اسرائیل نہیں چاہتا کہ کوئی بھی عرب ممالک جو ہری توانائی کے میدان میں گے بڑھے ،جوہری توانا ئی کے حصول کے لئے عرب ممالک کی کوششوں کے خاتمے پر سازش کرتاہے – اسرائیلی حکومت پر کئی عرب ایٹمی سائنسدانوں کے قتل کا الزام ہے – مصری ذرائع ابلاغ کا الزام ہے کہ امریکہ میں 1952ء میں مصر کے سائنسدان سمیرہ موسی کے قتل میں اسرائیل ملوث تھا – اسی طرح پیرس میں 1980ء میں مصری سائنسدان بحیی المشر، بیروت میں 1967ء سمر نجیب اور 1989ء میں اسکندریہ میں سعید بریر کو اسرائیلی خفیہ اداروں نے قتل کرایا-