جمعه 15/نوامبر/2024

یہودی آباد کاروں کا فلسطینی شہری پر’پیپرگیس‘ سے حملہ

جمعرات 16-جون-2022

کل بدھ کو یہودی آباد کاروں نےفلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے جنوب میں واقع قصبے حوارہ کے ایک شہری پر کالی مرچ کا گیس چھڑک کر اس کے چہرے کو جھلسنے کی کوشش کی۔

شمالی مغربی کنارے میں سیٹلمنٹ فائل کے انچارج افسر غسان دغلس نے بتایا کہ آباد کاروں نے شہری نایف لافی پر کالی مرچ گیس چھڑک کر اس کے چہرے پر حملہ کیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب یہودی آباد ایک جگہ سے فلسطینی پرچم اتارنے کی کوشش کررہے تھے۔ اس نے آباد کاروں کو پرچم اتارنے سے روکنے کی کوشش کی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ قابض فوج کے بڑے دستے آباد کاروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے وہاں پہنچے مگر انہوں نے فلسطینی شہری کو تحفظ نہیں دیا۔

قابض صہیونی ریاست نے مقبوضہ مغربی کنارے اور القدس میں 199 بستیاں اور 220 چوکیاں قائم کر رکھی ہیں جن میں 913000 سے زائد آباد کار رہتے ہیں۔ان میں ساڑھے تین لاکھ آباد کار مقبوضہ مشرقی بیت المقدس آباد ہیں اور آئے روز فلسطینیوں کی جان و مال پر حملے کرتے رہتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی