جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل ناکام ریاست بن گیا

منگل 26-فروری-2008

اسرائیل کی دگرگوں داخلی صورتحال یہودی آباد کاروں کو اسرائیل چھوڑنے پر مجبور کررہی ہے- اسرائیلی اخبار ’’معاریف‘‘ کی رپورٹ کے مطابق سال 2007ء میں غیر ملکی یہودی آباد کاروں کے اسرائیل میں آمد کا رجحان بہت کم رہا-
 جبکہ اس دوران اسرائیل سے فرار ہونے والے لوگوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا- رپورٹ کے مطابق قیام اسرائیل کے بعد جس تیزی سے دنیا بھر کے یہودی اسرائیل آنا شروع ہوئے اب اسی تیزی سے اسرائیل چھوڑ رہے ہیں- 1948ء میں قیام اسرائیل کے بعد سے 1990ء تک دو لاکھ یہودی دنیا بھر سے اسرائیل آباد ہوئے- جبکہ 1990ء کے بعد سے اب تک اٹھارہ برس میں صرف اٹھارہ ہزار 129 یہودی اسرائیل آئے- گزشتہ برس اسرائیل میں نو سو یہودی آباد ہوئے جبکہ یہاں سے جانے والوں کی تعداد سترہ سو سے زائد بنتی ہے-

مختصر لنک:

کاپی