جمعه 02/می/2025

اسرائیلی مہم تیز، 6 مزید عمارات گرانے کے نوٹس جاری

جمعہ 17-جون-2022

اسرائیلی قابض اتھارٹی نے  مزید چھ فلسطینی شہریوں کو ان کی املاک کو گرانے کا نوٹس دے دیا ہے۔ فلسطینیوں کی جن املاک کو گرانے کا جمعرات کے روز  گھر،  دکانیں اور ایک کار واش سنٹر بھی شامل ہے۔  یہ املاک مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں واقع ہیں۔  اقوام متحدہ کے ایک دفتر کے مطابق دوہزار گیارہ سے اب تک فلسطینیوں کے 217 کے عماراتی ڈھانچے قابض اتھارٹی نے تباہ کیے ہیں یا اب تک ضبط کیے جا چکے ہیں۔

فلسطینیوں کی املاک کے تحفظ کے لیے قائم کمیٹیوں کے کوآرڈینیٹر فواد العمور کے مطابق ” فلسطینیوں کو جاری ہونے والے تازہ نوٹسز الرفاعیہ نامی گاوں سے متعلق ہیں۔ اسرائیلی قابض اتھارٹی نے مسافر یطا  فلسطینیوں کی جائیدادوں کو چھینے اور گرانے کی مہم رواں سال کے آغاز سے شروع کر رکھی ہے۔ ”

اقوام متحدہ کے ہیومنیٹرین افئیرز کے امور کو دیکھنے والے دفتر کے مطابق دوہزار گیارہ سے اب تک فلسطینیوں 217 عماراتی ڈھانچوں کو منہدم کیا جا چکا ہے یا ضبط کیا جا چکا ہے۔ جبکہ 608 فلسطینیوں کو لاپتہ کیا جا چکا ہے۔ 

 

مختصر لنک:

کاپی