شنبه 16/نوامبر/2024

تنازعہ فلسطین پر عرب لیگ کا رواں ماہ خصوصی اجلاس متوقع

بدھ 5-مارچ-2008

قاھرہ میں شامی سفیر اور عرب لیگ میں مندوب یوسف احمد نے کہا ہے کہ رواں ماہ کے آخر میں عرب لیگ کا اجلاس صرف مسئلہ فلسطین کے موضوع پر ہوگا-
 قاھرہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں مسلسل جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے اور عرب دنیا کی خاموشی فلسطینی شہریوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کا کام دے رہی ہے- شامی سفیر نے کہا کہ اسرائیل کو محض بیان بازی سے باز نہیں جاسکتا- اگر بیانات کافی ہوتے تو آج غزہ کے شہریوں کا خون اس طرح نہ بہتا- یوسف احمد نے عرب ممالک سے اسرائیلی جارحیت کو سختی سے روکنے اور فلسطینی شہریوں کی ہر طریقے سے مدد کرنے کا مطالبہ کیا-

مختصر لنک:

کاپی