شنبه 16/نوامبر/2024

یورپ میں اسلامی تنظیموں کی اسرائیلی جارحیت پر تنقید

جمعرات 6-مارچ-2008

یورپ کی اسلامی تنظیموں کے وفاق نے غزہ کی پٹی میں ایک اور ھولو کاسٹ برپا کردینے کی اسرائیلی دھمکیوں کی پرزور مذمت کی ہے-
 انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ غزہ کی پٹی میں حملہ فوری طور پر بند کریں- غزہ کی پٹی میں اسرائیل ننگی جارحیت پر اسلامی تنظیموں کے وفاق نے اپیل کی ہے کہ اقوام عالم اس پر خاموشی اختیار نہ کریں اور غزہ کی پٹی کا محاصرہ ختم کرانے کے لیے اقدامات کریں، تاکہ ادویات اور کھانے پینے کا سامان غزہ کی پٹی میں پہنچایا جاسکے-
 مرکز اطلاعات فلسطین کو اسلامی تنظیموں کے وفاق کی جانب سے موصولہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی ننگی جارحیت کی عالمی برادری بھی اور عالمی ادارے بھی مذمت کریں- انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی اقدامات سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد خطرناک حدتک بڑھ سکتی ہے- وفاق نے کہا ہے کہ عالمی برادری کی خاموشی سے اسرائیل کو موقع مل رہا ہے کہ وہ جارحیت جاری رکھے-

مختصر لنک:

کاپی