شنبه 16/نوامبر/2024

غزہ کے محاصرے کے ذریعے حماس کی حکومت ختم نہ کی جاسکی

ہفتہ 15-مارچ-2008

سماجی امور کے اقوام متحدہ کے رابطہ افسر جان ہولمز نے کہاہے کہ اسرئیلی حکومت کا یہ خیال کہ غزہ کی پٹی کی حصاربندی سے غزہ کے عوام ‘ حماس کی حکومت کا تختہ الٹ دیں گے‘  غلط ثابت ہوا ہے – رائیٹر نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے جان ہولمز نے کہاکہ اقوام متحدہ کے نزدیک ‘ غزہ کی پٹی کے محاصرے کے ذریعے حماس کی حکومت کاتختہ الٹنے کا حل غلط ثابت ہوا ‘ اس سے وہاں امن قائم نہیں ہوا ‘ انہوں نے مزید کہاکہ اس کی شدید ضرورت ہے کہ امن قائم کیا جائے اور اس کی بنیاد سیاسی مفاہمت پر ہو‘ انہوں نے مغربی کنارے میں نئی بستیوں نیز متنازعہ اسرائیلی دیوار کی مسلسل تعمیر پربھی شدید تنقید کی –
فلسطینی قانون ساز کونسل کے اسرائیلی جیل میں قید سپیکر ڈاکٹر عزیز دویک نے تمام گرفتار شدہ اراکین قانون ساز کونسل کی جانب سے اسلامی ممالک کی تنظیم اور عالمی پارلیمانی یونین سے اپیل کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں اور فلسطینیوں کے مسائل کا حل تلاش کریں- مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہونے والے ڈاکٹر عزیز دویک کے بیان کے مطابق انہوں نے ڈاکار میں منعقد ہونے والے او آئی سی کے اجلاس سے مطالبہ کیا ہے کہ مسجد اقصی کی حفاظت کے لیے دنیا بھر کے مسلمان حکمران اور عوام متحد ہوجائیں اورفلسطینیوں کو اسرائیلی مظالم سے بچانے کے لیے یکساں موقف اختیار کریں –

مختصر لنک:

کاپی