شنبه 16/نوامبر/2024

مذاکرات کی ناکامی کی ذمہ داری اسرائیل پر ہے

منگل 18-مارچ-2008

مصری حکومت کے اعلی حکام نے اسرائیلی قابض حکومت پر الزام عائد کیاہے کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ اتفاق رائے پیدا نہیں کرنا چاہتے –
 انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت غیر مستحکم اور کمزور ہے –  اسرائیلی قابض فوج نے چند روز قبل اسلامی جہاد کے ایک مرکزی رہنما محمد شہادہ اور تین مجاہدین کو شہید کردیا – مصری اہل کار نے کہا کہ مصری حکومت بھر پورکوشش کررہی ہے کہ فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ ہوجائے –
 اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے مرکزی رہنما محمود الزہار نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ جو بھی معاہدہ ہوا اس میں غزہ ‘ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس شامل ہیں-

مختصر لنک:

کاپی