غزہ کے شہریوں نے مصری اخبار ’’اھرام‘‘ پر جھوٹی اور من گھڑت خبروں کی اشاعت کی وجہ سے اس پر مقدمہ کرنے پر غور شروع کیا ہے-
غزہ کے متعدد وکلاء سمیت سول سوسائٹی کے مختلف اہلکاروں نے مصری اخبار پر مقدمہ قائم کرنے کے لیے فنڈز جمع کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے- تفصیلات کے مطابق مصری اخبار نے حال ہی میں ایک رپورٹ شائع کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ مصر حکومت اور اسرائیل غزہ کی پٹی میں ہر قسم کی بنیادی ضروریات کی اشیاء پہنچا رہے ہیں- نیز غزہ میں صحت، تعلیم اور امن و امان کا کوئی بحران نہیں-
مصری اخبار کے خلاف مقدمہ قائم کرنے والی کمیٹی نے مصری صدر حسنی مبارک کے نام ایک خط بھی لکھا ہے جس میں ان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ مصری اھرام کے خلاف عدالتی کارروائی میں ان کی مدد کریں- مصری اخبار کی من گھڑت رپورٹ پر پورے فلسطین اور مصر میں تنقید کا سلسلہ جاری ہے-