جمعه 02/می/2025

11 شہری گرفتار؛ خواتین، بچے اور بوڑھے اذیت میں مبتلا

منگل 28-جون-2022

اسرائیلی قابض فوج نے آج صبح مغربی کنارے اور بیت المقدس میں معاندانہ کارروائیوں کے دوران متعدد فلسطینی شہریوں کو گرفتار کیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق، قابض فوج نے جنین کے قصبوں جبع، سلیۃ الحارثیہ اور یامون پر دھاوا بولا اور مقامی نوجوانوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران میں  پانچ نوجوانوں: انیس زاہر، قصی حسن، عاصم عبداللہ، احمد ابو مسعدہ اور احمد ابو الحسن کو ان کے گھروں سے اٹھا  لیا۔

فوج نے تین شہریوں: مصعب الھیمونی، شیخ ماہر برقان اوع عطا الزماعرہ کو الخلیل میں ان کے گھروں   جبکہ ایک شہری کو سلفیت کے قریب کفر الدیک قصبے میں چھاپے کے دوران اغوا کیا۔

بیت لحم میں الدوحہ قصبے پر حملہ کیا اور 18 سالہ نوجوان خالد خضر مسالمہ کو اس کے گھر سے گرفتار کر لیا۔

بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس  نے بدو قصبے سے حسن جمال الخضور اور ضلع سلوان سے محمد صادق غیث کو اغوا کر لیا۔

مختلف مقامات پر پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری  اور خواتین، بچوں اور بوڑھوں کو اذیت میں مبتلا کیا جا رہا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی